وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پنجاب بیت المال کونسل کے امین ملک محمد اعظم نے ملاقات کی ، جس میں بیت المال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امین پنجاب بیت المال کونسل ملک محمد اعظم نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے اطمنان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ہر طبقے کے مسائل اورمشکلات کو حل کرنا ہمارا ویژن ہے ، بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے، کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں،کمزور اورمحروم افراد کےلئے ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے کمزور طبقات کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کریںگے،خواتین،معمر شہری اورسپیشل افراد کو خصوصی پیکیج دیئے ہیں،بیوہ اوربے روزگار خواتین کو سلائی مشینیں دی جائیںگی۔سماعت سے محروم افراد کو بیت المال کی طرف سے ہیرنگ ایڈ فراہم کیے جائیں گے،معذور افراد کو ویل چیئرز مہیا کی جائیںگی، پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا دائرہ کارمزید بڑھا رہے ہیں زیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزوررکھا گیااورکسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی،ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا ہے۔امین بیت المال کونسل ملک اعظم نے وزیراعلیٰ کو مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی۔
Related Posts
باپ بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار
باپ بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں خاتون اور اس کے والد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا […]
جام پور:تھانہ سٹی کی حدود سے گرڈ اسٹیشن داجل روڈ کے قریب لاش برآمد۔پولیس
جام پور:تھانہ سٹی کی حدود سے گرڈ اسٹیشن داجل روڈ کے قریب لاش برآمد۔پولیس جام پور:نعش کی شناخت ریاض نون نامی کے نام سے ہوٸی […]
گڑھے میں 2بچے گرگئے، ایک کی لاش برآمد، ایک لاپتہ
کراچی میں نیو کراچی صبا سینما کے نالے سے بچے کی لاش اور ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، […]