
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کو نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمشن کے دوران نامناسب لباس زیب تن کرنے پر تنقید کا نشانہ بنادیاگیا۔
برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ رابعہ خان المعروف کبریٰ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں مزاحیہ فلم نامعلوم افراد سے اینٹری دی تھی ۔رمضان ٹرانسمشن میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا کھلے گلے والالباس زیب تن کررکھا تھا اورباریک آستین تھیں جسے دیکھ کر ناقدین دنگ رہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل ’الف ‘ میں حسن جہاں کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کو ناقدین کی طرف سے شدید طنز کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کی تصاویر سامنے آنے پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ نہیں جان پا رہا ہے کہ کیا ہورہا ہے ، آئوٹ فٹ بھی مس فٹ ہے ، گلا بھی بے قابو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” رمضان سپیشل ، مبارک مہینہ ، یہ کیا ہے ؟ آپ ان کا استعمال کیوں کرتے ہیں، اگر یہ مبارک مہینہ ہے تو ان مسلمان لڑکیوں کے سکارف کہاں ہیں؟
یہ بھی پڑھیے
