لاہور کے 3 اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈذ بھر گئے، محکمہ صحت

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے 3 اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈذ بھر گئے، سروسز اسپتال، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور نواز شریف یکی گیٹ اسپتال کے آئی سی یو مریضوں سے بھرگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور کے 16 اسپتالوں میں 87 فیصد  مریضں آئی سی یو پر ہیں، لاہور کے اسپتالوں میں 213 ونٹیلیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت صرف 32 وینٹی لیٹر خالی ہیں، چلڈرن اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے 8 بیڈز میں سے 7 خالی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق چلڈرن اسپتال میں کورونا میں مبتلا 7 بچے زیر علاج ہیں،  چلڈرن اسپتال میں اس وقت ایک بچہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ  کے مطابق چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو وارڈ سمیت 44 بیڈز خالی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *