ریلوے نے عیدالفطر پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں میں کوروناوائرس کی وجہ سے 70 فیصد بکنگ ہوگی، خصوصی ٹرینیں کوئٹہ سے راولپنڈی ،کراچی سے پشاور اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس، بزنس اے سی اور اے سی لوئر کی کوچز شامل کی جارہی ہیں۔