سنگدل بیٹوں نے ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

چنیوٹ سنگدل بیٹوں نے ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گھریلو ناچاقی پر سفاک بیٹوں نے ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے  قتل کیا۔ ملزمان اصغر اور زاہد نے مل کر ماں اور بہن کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا نہیں ہے، گھریلو ناچاقی پر خواتین کو قتل کیا گیا، مقدمہ ملزمان کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے نسپکٹر جنرل (آئ جی )پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *