
جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں پولیس نے مزید دو ملزم گرفتار کرلیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ذاکر اور شہزاد شامل ہیں۔ دونوں ملزمان نے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد کیس میں پکڑے گئے ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کو 4 اپریل کو صوابی انٹرچینج پر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ واقعے میں آفتاب آفریدی کی اہلیہ ، بہو اور نواسہ بھی جان کی بازی ہار گئے تھے
