وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ لوگوں کو چھوٹے قرضے دینے کیلیے اسٹاف کی تربیت کرے ،کامیاب جوان پروگرام میں شکایت ہے کہ قرض دینے کا عمل سست ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بینکوں کو تاکید کرتا ہوں کہ اس میں پورا زور لگائیں، شہر پھیلتے جارہے ہیں، زرعی زمین کم ہوتی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں راوی اربن سٹی بنارہے ہیں، جتنی آبادی بڑھ رہی ہے نہ آلودگی سے لڑسکیں گے نہ ضروریات پوری کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اگر اسی طرح پھیلتا گیا تو آلودگی کا مسئلہ بڑھتا جائے گا، ہمارا نظریہ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا ہے