بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مبینہ طورپر ایک اور پاکستانی کبوتر گرفتار، بی ایس ایف کا ’ملزم‘ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی (ویب ڈیکس) بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک اورپاکستانی جاسوس کبوترپکڑنے کا دعوی کرتے ہوئے کبوتر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،  بھارتی پولیس نے ملزم کبوترکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔گزشتہ ہفتے کے روز ایک کبوتر پاکستانی علاقے سے اڑتا ہواسرحدپارکرکے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے پکڑلیا۔ بی ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر ایک خفیہ کوڈ لکھا ہوا ہے جو کہ درحقیقت موبائل نمبرہے، بی ایس ایف نے یہ خفیہ کوڈ، ڈی کوڈنگ کے لئے بھیجا ہے جب کہ کبوترکو مقامی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایک پرندے کے خلاف مقدمہ کیسے درج کیا جاسکتا ہے اس بارے قانونی ماہرین سے رائے مانگی گئی ہے جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا مبینہ جاسوس کبوترپولیس کی تحویل میں ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

https://www.samisnews.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d9%90%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%be%d8%b1-%d9%86%db%8c%d8%a8-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba%d8%8c-%d8%ac%db%8c%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *