افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں قیام امن، خودمختاری، استحکام اور خوشحال افغانستان ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر کی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل، دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے پر گفتگو کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان موثر سرحدی انتظام پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سفیر نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *