کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا ہے
پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کی ہزارہ کالونی سے خفیہ اطلاع پر 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے ملزمان نجیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے
گرفتار ڈاکو لوٹ مار کے لیے مسلح ہو کر گشت کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں دھر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے ممکنہ دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ لگایا جا سکے