گوجرانوالا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم عاطی لاہوریا ہلاک

خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریا ہلاک ہو گیا

گوجرانوالا میں تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریا ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

عاطی لاہوریا قتل، بھتا خوری اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھا۔ اسے انٹر پول کے ذریعے ہنگری سے گرفتار کر کے تین روز قبل پاکستان منتقل کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *