وزیرِ اعظم عمران خان کو صدر تیونس کا جوابی خط

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان میں تیونس کے سفیر برہان الکامل نے ملاقات کی ہے جنہوں نے وزیرِ اعظم کو تیونس کے صدر کا جوابی خط پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے، پاک تیونس تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

تیونس کے سفیر برہان الکامل نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تیونس کے صدر قیس سعید کا جوابی خط بھی دیا واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام مسلم رہنماؤں کو اسلامو فوبیا سے متعلق خطوط لکھے تھے جس کے جواب میں تیونس کے صدر نے انہیں خط بھیجا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *