مسئلہ صرف آپ کی گورننس کاہے اور۔۔‘چینی کیلئے لوگوں کی لمبی قطاریں ، لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی یور پ کی مثال دینے پر سرزنش کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کیلئے قطاروں کے حوالے سے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ہے اور بہتر حکمت عملی کیلئے سیکریٹریز کو مہلت دیدی ہے تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کواپنی مرضی کے مطابق ریٹ اورچینی دینے کاحکم بھی دیاگیا،عام مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کویقینی بنایا؟سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ المیہ ہے جب کہیں سیل لگتی ہے توقطاریں بھی لگتی ہیں۔عدالت نے یورپ میں لگنے والی سیل اوررمضان بازاروں کی قطاروںکے موازنے پرلاافسرکی سرزنش کر دی اور کہا کہ یورپ میں جوسیل لگتی ہے کیاوہ بنیادی ضرورت ہے؟یورپ کی سیل کیساتھ رمضان بازارکی لائنوں کاموازنہ نہ کریں،چینی کے مسئلے کویورپ کی سیل کے کیساتھ نہ جوڑاجائے،چینی بنیادی ضرورت ہے،لوگوں کوکیوں بھکاری بنایاجارہاہے ،مسئلہ صرف آپ کی گورننس کاہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے سرکاری وکیل نے کہا کہ شوگرمالکان نے حکومت کوچینی دینابندکردی ہے ،عدالت شوگرملزمالکان سے پوچھے چینی ریٹیل پرکیوں دے رہے ہیں؟عدالت نے کہا کہ یہ شوگرملزمالکان کی مرضی ہے،عدالت نہیں پوچھ سکتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *