اسسٹنٹ کمشنرکی تنخواہ بند کرنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کی تنخواہ بند کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نوید الزمان نے دسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ملزم کی جائیداد ضبط اور فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو پہلے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، تاہم انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ مدینہ ٹاؤن منشیات کیس کے ملزم کو جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ جرمانے کی رقم ملزم کی جائیداد نیلام کرکےقومی خزانے میں جمع کروائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *