ہمسائیہ ملک نے پاکستان پر لگائی بڑی پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا

تہران ( سمیعز نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی کاشتکاروں کے لیےخوش خبری ہے، ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد پرعائد پابندی کو ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے دورہ پر موجود شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بارڈرمارکیٹس کے قیام سے قانونی تجارت کو فردغ ملے گا، کل پاک ایران مشترکہ سرحد پربارڈر مارکیٹ کا خواب پورا ہور ہے،ایران نے پاک ایران مشترکہ بارڈر پر تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز کو سراہا ہے۔ سفارت کاروں کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی ۔پاکستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دورے کا مقصد پاک ایران  اقتصادی اور تجارتی تعلقات مستحکم بناناہے ۔پاکستان اورایران کے درمیان مذہبی، تہذیبی اوردیرینہ تعلقات ہیں۔ایران جانا ہمیشہ باعث مسرت ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *