نوجوان بھارتی اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث چل بسے

بھارت کی مقامی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور نغمہ نگار شیام دیہاتی کورونا کے باعث چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ اداکار و نغمہ گار شیام دیہاتی کو چند روز قبل کورونا وائرس لاحق ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں تھے۔

اطلاعات کے مطابق انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور ان کا آکسیجن لیول خطرناک حد تک گرگیا تھا

طبیعت بگڑنے پر انہیں ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

نوجوان اداکار کے انتقال پر مقامی انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور کئی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار شیام دیہاتی کا تعلق ریاست بہار سے تھا جبکہ اہلیہ، 5 سال کی بیٹی اور ڈیڑھ کا سال بیٹا ان کے سواگواران میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *