قاتلانہ حملہ، ابصار عالم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

معروف صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم نے قاتلانہ حملے پر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کو دیے گئے بیان میں ابصارم عالم نے کہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے کی عمر 27 یا 28 سال معلوم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت میں اپنے گھر کے قریبی پارک میں واک کررہا تھا اور وہ نوجوان وہاں موجود تھا۔

معروف صحافی نے مزید کہا کہ نوجوان نے پستول سے مجھ پر فائر کیا، گولی پیٹ میں دائیں جانب لگی، مجھے دوستوں نے اسپتال پہنچایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *