صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات بھی بول پڑیں

صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر اس میں کام کرنے والے ادکاروں کو معاوضہ دینے کی مہم کے لیے آواز بلند کردی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے بھی ہیش ٹیگ GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ اپنا پیغام شیئر کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈراما ٹیلی ویژن پر دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہو تو اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو اس کی کمائی کا معاوضہ دوبارہ بھی ملنا چاہیے

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما کسی بھی پلیٹ فارم پر چلے یا دنیا میں کہیں بھی چلے، اسٹارز کو اس کی سیلز کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

مہوش حیات نے اس کے لیے اپنے پسندیدہ شو ‘فرینڈز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو ہر سال اس شو میں کام کرنے کی اصل فیس سے زیادہ انھیں معاوضہ ملتا ہے۔ 

آخر میں انھوں نے پھر اسی ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ فنکاروں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *