شاہد خاقان کی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی، ن لیگی رہنما نے اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی دے دی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی، ن لیگی رہنما نے اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی دے دی۔

اجلاس کے دوران شاہد خاقان اسپیکر کے روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی؟

اس پر اسد قیصر نے شاہد خاقان کو جواب دیا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، یہی آپ کا طرز عمل ہے، اپنی حد میں رہیں۔

سابق وزیراعظم نے تلخ کلامی کے دوران کہا کہ میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میں بھی یہی کام آپ کے ساتھ کروں گا، آپ اپنی حد میں رہیں۔

اس کے ساتھ ہی اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ جی شاہد صاحب آپ بات کریں پلیز بات کریں۔

دوران خطاب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قرارداد مشاورت سے لائی جانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب جب کہ آپ نے قرارداد پیش کردی ہے تو ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس پر غور کرکے آئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ایک گھنٹہ دیں ہم قرار داد لے کر آئیں گے، جو قرار داد دیں اس پر بحث کرائیں گے، ہم چاہتے یہ معاملہ متفقہ طور پر حل ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *