کئی معروف بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشور نندلاسکر کئی روز سے علیل تھے جبکہ وہ کورونا وائرس کے بھی شکار تھے۔
ان کے پوتے انیش نے اپنے دادا کی موت کی خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکار کا پچھلے ہفتے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کشور نندلاسکر کو کورونا سینٹر میں داخل کروادیا تھا جہاں انھوں نے آج آخری سانس لی۔
انیش کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ ان کا آکسیجن لیول بھی تیزی سے نیچے گر گیا تھا۔
خیال رہے کہ نندلاسکر فلم ’خاکی‘، ’واستو‘ ، ’سنگھم‘ اور ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے