وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہےغیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں