راجن پور میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتے کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئےاحکامات کےمطابق ضلع میں مارکیٹیں شام 6 بجے ہی بند ہوں گی واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 152 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار362 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی ہے