
لاہور( سمیعز نیوز)حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے اپنے مطالبات سامنے رکھ دئیے ہیں ،اب حکومت اورکالعدم تحریک لبیک کے درمیان طے پایا ہے کہ مذاکرات جاری رہیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ مذاکرات کی اگلی نشست میں کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ کے تین ارکان کو بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے تاکہ اتفاق رائے سے فیصلے ہوں ۔ (ذرائع ) نے مزید بتا یا کہ ملک کے دیگر شہروں سے دھرنا ختم ،اب سارا دباﺅ لاہور میں ہو گا اضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا ہے جس میں حکومتی وفد میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سمیت دیگر رہنما شامل تھے ۔ ( ذرائع ) کے مطابق اس موقع پر کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے شیخ رشید کے استعفیٰ اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم حکومتی ٹیم نے دونوں مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے سربراہ سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے