اداکارہ الیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ الیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

الیانا ڈی کروز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو اطلاع دینے کے لیے انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی نہیں کر پارہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں اور ٹوئٹر فالوورز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ اور کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاچکا ہے جن میں فرح خان، امیشا پٹیل اور ایشا دیول شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *