پنجاب حکومت نے کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ سکول بنانے کا فیصلہ

لاہور( سمیعز نیوز) پنجاب حکومت نے کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تاندلیانوالہ اورحاصل پورمیں نئے دانش سکولوں کاآغاز بھی جلدکیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش سکولزاینڈسینٹرز آف ایکسیلنسی کااجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کودانش سکولز کے بار ے میں بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے دانش سکولوں میں کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب کو معیاری تعلیم مہیا کرنا ہمارا ویژن ہے ۔کوہ سلیمان بورڈنگ اسکول میں معیاری تعلیم اورقیام و طعام کی سہولت فراہم کریں گے،پسماندہ علاقوں میں ناداراورذہین بچوں کومعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں،تاندلیانوالہ اورحاصل پورمیں نئے دانش سکولوں کاآغازجلدکیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *