نارووال میں نوجوان لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہونے والے لڑکے پولیس نے ایک مہینے بعد کہاں سے پکڑ لیے ؟ جانئے

لاہور ( سمیعز نیوز )پنجاب پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو لاہور اور سرگودھا سے گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تینو ں ملزمان نے سولہ سالہ لڑکی کو نارووال میں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم مسلسل ایک مہینے تک مختلف مقامات پر چھپتے رہے لیکن آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں ، ان کو لاہور اور سرگودھا سے گرفتار کیا گیاہے ۔ تینوں ملزمان نوجوان ہیں اور انہوں نے لڑکی کو اغواءکر کے کھیتوں میں لے جاکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، لڑکی گاﺅں میں مہمان تھی ، متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار شوکت علی کی درخواست پر احمد آباد پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا ہے ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *