مصر میں ٹرین حادثہ، 8 افراد جاں بحق

مصر میں ٹرین حادثے میں 8 افراد جاں بحق 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

دارلحکومت قائرہ کے شمال میں واقع صوبے قلیوبیہ میں ٹرین حادثہ رونما ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *