ایف آئی اے ملتان آفس میں 6 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ملتان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) آفس میں 6 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق 3 روز ایف آئی اے کی حراست میں واپڈا اہلکار چوہدری ضیا جاں بحق ہوگیا تھا اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو وہ کورونا پازیٹو نکلا۔

جس کے بعد ایف آئی اے کے تمام اہلکاروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا۔

ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر 6 اہلکاروں میں کورونا پازیٹو نکلا تمام متاثرہ افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *