تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال نے اور مشیر حمایت اللہ خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔دونوں رہنماﺅں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے ہیں ۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیائ اللہ بنگش،حمایت اللہ خان اورغزن جمال کے استعفے وزیر اعلیٰ محمودخان کوموصول ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ جلد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے