
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار لیپ ٹاپ کی منظور ی دی گئی ہے جن میں سے 22 سو لیپ ٹاپ کالجوں جبکہ 5 ہزار 8 سومراکز مال کے پٹواریوں کو دیے جائیں گے۔
دیہی مراکز مال میں لیپ ٹاپ دینے کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے۔ایک اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے تحت 5 کالجز کو ایسوسی ایٹ کالجز کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ سابق دور حکومت میں طلبا کے لئے خریدے گئے لیپ ٹاپ تحریک انصاف کی حکومت نے پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔