وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور کرلیے گئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کردیئے۔
استعفوں کی منظوری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
مستعفی ہونے والوں میں مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللّٰہ بنگش، مشیر توانائی حمایت اللّٰہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال شامل ہیں۔