
اسلام آباد ( سمیعز نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داو پر لگا رہی ہے، سٹیٹ بینک کو کسی صورت بھی آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ عطاءمری نے کہاکہ مسئلہ کابینہ میں نہی انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کو کسی صورت بھی آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے، عمران نیازی نے اپنی سیاست کی خاطر انتہا پسندی کو فروغ دیا اور آج ہم اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں،پاکستان کو مزیدخطرات سے بچانے کےلئے عمران نیازی کی نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے، عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے،عوام معاشی اورسیکیورٹی اعتبارسےخود کو غیرمحفوظ محسوس کر ہے ہیں،سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داو پر لگا رہی ہے