
راولپنڈی( سمیعز نیوز )پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر بلدیاتی نمائندوں نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت کے فیصلے کے بعد پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا نفاذ نہیں کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا،جن بلدیاتی نمائندوں نے دفاتر سنبھالنے کی کوشش کی انہیں کمشنرز نے نکال دیا،سپریم کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے سے اب تک پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیے گئے ہیں۔توہین عدالت کی درخواست سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔