
فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد کراچی کی این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں تمام سیاسی جماعتوں نے شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز بھی متحرک ہو گئیں ہیں۔ مریم نوازشریف 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گی جس دوران وہ این اے 249 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی اور ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلائیں گی ، مریم نواز اپنے دورے کے دوران کراچی کی بزنس کمیونٹی س ے بھی ملاقات کریں گی ، اس کے علاوہ ن لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ۔