انڈین الیکشن ، پلوامہ حملہ ، اور ھم
انڈیا میں جنرل الیکشن 2019 جو کہ اپریل اور مئی میں 17th لوک سبھا کے لئے ھونے ھیں ان کے لئے 12 جنوری سے الیکشن کمپین شروع ھو چکی ھے جس میں دو بڑی پارٹیوں بی جی پی کے راہنما نریندر مودی اور انڈین نیشنل گانکریس کے راہنما راھول گاندھی کے سخت مقابلہ متوقع ھے ، لوک سبھا میں ٹوٹل 543 سیٹس ھیں اور حکومت بنانے کے لئے 272 کی اکثریت لازمی ھے۔2014 میں 16th لوک سبھا کے الیکشن میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) 282 نشستوں لیکر بھاری اکثریت حاصل کی ۔
حالیہ دنوں میں ھونے والے پلوامہ حملے میں بغیر کسی تصدیق اور ثبوت کے الزام پاکستان پر دھر دیا اور واویلا شروع کر دیا کہ یہ سب پاکستان سے آپریٹ ھو رھا ھے اور یہاں تک یہ سب یہ ڈی جی آئی ایس آئی اور عمران خان نے مل کر یہ پلاننگ سے کرایا ھے
اس مسئلے عالمی میڈیا اور ممالک کو بھی اعتماد میں لینے کی بے سود کوشش کی گئی ھے لیکن الحمداللہ پاکستان کی مضبوط سفارت کاری اور خارجہ پالیسوں کی وجہ سے کوئی خاص توجہ حاصل نہیں کر سکے ، اور اسے الیکشن پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کیا جانے تو اس حملے پر شک کیا جانے لگا ھے
جس وقت یہ حملہ ھوا اس ٹائم نریندر مودی ڈسکوری چینل (Discovery Channel)کی نیشنل ڈاکومینٹری بنوا رھے تھے
حملہ 3:10 منٹ پر ھوتا ھے جب کہ مودی 6:30 تک مزے سے فوٹو بنوا رھے ھوتے ھیں ، سنیکس کھاتے رھے اور ریلی سے خطاب کرتے ھیں اور مطئمن ھو کر پھر مذمت ھوتے ھیں اور اس بات پر کانگریس سخت الفاظوں میں کہہ رھے کہ یہ الیکشن پروپیگنڈہ ھے اور انڈیا سوشل میڈیا پر بھی سوال اٹھ رھے ھیں لیکن میں سٹریم میڈیا مکیش امبانی کے زیر اثر ھونے کی زیادہ وھاں اس بات پر چرچہ نہیں ھونے دیا جا رھا ھے مکیش امبانی کا مودی کا رائید ہینڈ کہہ سکتے ھیں لیکن یہ بات سامنے آ رہی ھے کہ حملہ خود کروایا گیا تھا اب مودی دونوں سائیڈ سے پھنس چکا ھے ایک طرف جھوٹ سامنے آ رھا ھے کہ سعودیہ، امریکہ ، روس نے بھی کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی ، اور ٹرمپ خود افغانستان میں پھنسا ھونے کی وجہ کسی قسم کے تبصرہ سے گریز کر کے مناسب وقت آنے پر بولنے کا کہہ کر جان چھڑا دی
اور دوسرا انتہا پسند ہندوں پرزور مطالبہ کر رھے ھیں کہ اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ھے تو اس کا جواب دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور واضح الفاظوں میں جواب دینے کی وجہ سے اور انڈین فضائیہ کے دو جہازوں کے آپس میں تکراو اور تباہی اور اس کے علاوہ آگ لگنے کی وقوعہ سینکڑوں گاڑیوں کے جل جانے کے بعد انڈین آرمی کا نان پروفیشنل ھونا کھل کر سامنے آ چکا ھے اور جس کی وجہ سے اب مودی کی پریشانی میں خاصہ اضافہ ھو چکا ھے اور گیم اب پلٹنے والی کیونکہ اب راھول گاندھی فل پرفارم کرنے کے لئے تیار ھے
اور دوسری طرف پاکستان اور پاکستانی عوام پی ایس ایل میں مشغول نظر آتے ھیں اور جن کو کرکٹ کا شوق نہیں ھے وہ جگتیں مار کر خوش ھو رھے ھیں
لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے اور پاکستان میں ڈیم نہ ھونے کی وجہ سے ایسی باتیں سننے میں آ رہی ھیں کہ انڈیا اپنے ڈیموں کا زیادہ تر پانی پاکستان میں چھوڑ کر پاکستان کی زرخیر زمینوں اور فصلوں کو برباد کرنے پر تلا ھے جب کہ پاکستان میں ڈیمز کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ھے
اور اسی تناظر میں ڈان نیوز کی ایک خبر دیکھنے میں موقع ملا ھے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عطیات ڈیم بنانے کے لئے “صرف” آگاہی کے لئے گئے تھے
انڈیا کو جگتیں مارنے کا تو میرا بھی بڑا دل کر رھا ھے لیکن جو اپنے ساتھ پرینک ھو چکا ھے اس پر سوچ کے ہی رونا آتا ھے ۔۔۔
تحریر: ساجد مستوئی
ماشاءاللہ ساجد بھائی۔ بہت اچھی تجزیہ نگاری کی۔ اللہ آپ کو مزید ترقیاں دے