جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹونٹی میچز میں نیا کپتان کوئی جونئیر کھلاڑی ہوگا۔
پاکستان جنوبی افریقا کا دوسرا میچ اتوار کو وانڈررز میں کھیلا جائے گا، میچ کے لیے موجودہ کپتان ڈوپلسی پرامید ہیں کہ ان کی عدم موجودگی میں بھی ٹیم سریز جیتے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ڈوپلیسی نے ہینڈرکس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 131 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی ، وہ 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے