نواز شریف کو آج جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی تجویز پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آج جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا جس نے کوٹ لکھپت جیل میں اُن کا طبی معائنہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے سینئر ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر پنجاب حکومت نے علاج کے لیے انہیں آج سروسز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کو آج کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے ابھی تک منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *