پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مظلوم شوہر وں کے حق میں ویڈیو بناڈالی ۔
سوشل میڈیا ایپ ’’ ٹک ٹاک ‘‘ کے شوق میں ہر شخص مبتلا ہے جو مشہور ڈائیلاگز اور گانو ں پر دلچسپ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب سے جنون میں شو بز شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔
جی ہاں، سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک پر اداکارہ مہوش حیات نے مظلوم شوہر کی اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔
مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر میک آرٹسٹ کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے مظلوم شوہر کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔
اداکارہ کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے