بلوچستان ،لورالائی میں 3.5 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع لورالائی میں جمعہ کی شب 8بجکر 31منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی کے 50کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *