چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ہمارا ماضی داغدار نہیں کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں پی ایس 94 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا جولانڈھی الیکشن دفتر سے شروع ہوکر مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر کو ماضی میں لاشوں تحفہ دیا گیا، نوجوانوں کلاشنکوف کی نہیں قلم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 25 گنا زیادہ اور بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں ہیں، ایک الیکشن کی ہار ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو لاشوں دینے والوں کو ووٹ دینے کے بجائے پی ایس پی کو ووٹ دیں اگر 6 ماہ میں مسائل حل نہ کئے تو استعفیٰ دے دیں گے