لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مختلف مقامات میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیوں کے دوران زخمی ملزم سمیت 3کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
لیاری دبئی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے محکمہ صحت کا ملازم 50 سالہ سکندر زخمی ہوگیا جوکہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔
دوسری جانب گڈاپ پولیس نے گبول آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے مختلف گھروں کی تلاشی لی تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
شرافی گوٹھ سے پولیس نے منشیات فروش اور گٹکے فروش 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اسٹیل ٹاؤن فلٹر پلانٹ روڈ پر پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم روشن عرف روشوزخمی حالت میں گرفتارجبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم سے اسلحہ،آوان بم مسروقہ سامان پولیس نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا