جام پور میں غیر سرکاری تنظیم نیلا ب وومن اینڈ چلڈرن ڈویلپمنٹ کونسل جام پور کے زیر اہتمام نیلاب امن میلہ منعقد کیا گیا جو کہ ملٹی پرپز ہال گورنمنٹ ہائی سکول جام پور میں منعقد ہوا ۔ اس امن میلے کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب سیف الرحمن خان بلوانی نے کی ۔ “قیام امن میں صوفیائے کرام کا کردار ” کے موضوع پر مقررین نے اظہار خیال کیا ۔ مختلف سکولوں کے بچوں میں تقریری مقابلے بھی ہوئے جس میں نواں بیگراج گرلز ہائی سکول کی بچی نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیبلو پیلھوں پکیاں نی وے پر بہترین پر فارمنس پر رائل کڈز کے بچوں نے اول انعام حاصل کیا ۔
آخر میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔
کامیاب امن میلہ تقریب منعقد کرانے پر جام پور کے سینئر صحافی ھر دل عزیز شخصیت اور نیلا ب وومن اینڈ چلڈرن ڈویلپمنٹ کونسل جام پور کے جناب آفتاب نواز خان مستوئی کو سمیعز نیوز کی پوری ٹیم مبارک باد پیش کرتی ھے ۔ امن کے قیام میں صوفیائے کرام کا کردار ہمیشہ سے ہی اہم مثبت رہا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ صوفی ازم سے معاشرے میں امن قائم کیا جائے
قیام امن میں صوفیائے کرام کا کردار
