راجن پور میں تالا توڑ گینگ سرگرم کئی دوکاندار قمیتی سامان سے محروم دوکاندار حضرات خوف ہراس کا شکار ۔تفصیلات کے راجن پور سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں لاتعداد دوکانوں کے تالے توڑ کر قمیتی سامان چوری کر نے کا سسلسہ نہ روک سکا گزشتہ رات عاقل پور روڈ پر موجود کریانہ اور ایزی لوڈ کی دوکانوں سے تالا توڑ کر قمیتی سامان چوری کرلیا گیا جب کہ کھاد سپرے کی مین مارکیٹ سے سات دوکانوں کے تالے توڑے گئے جس سے دوکاندار مالکان کو لا کھوں روپے کا نقصان کیا گیا۔ تاجربرادری عاشق حسین خادم علی سیف اللہ حمزہ خان ملک صدیق اور دیگر نے کہا کہ مقامی پولیس سیاسی ہوچکی ہے کوئی کاروآئی نہیں ہورہی پولیس جب کوئی مجرم پکڑتی ہے تو بااثر سردار کی سفارش پر چھوڑ دیتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آر ہی او ڈیرہ غازی خان سے درد مندنہ اپیل ہے کہ فرض شناس غیر سیاسی پولیس آفیسر سٹی پولیس میں تعینات کیا جائے تاکے تاجر برداری سکھ کا سانس لے سکے۔
Related Posts
نگراں حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ […]
شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی
شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، ٹو اسٹار شوگر مل کے خلاف کارروائی پر شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو […]