وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں تقریبا 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے ہیں، وزیراعظم کی آمد پر چیف جسٹس نے خود آکر ان کا استقبال کیا اور انہیں اپنے ہمراہ سپریم کورٹ کے اندر لے کر گئے۔جہاں ان کی چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے 55 منٹ تک جاری ری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب چیف جسٹس ثاقب نثار وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے وزیرِ اعظم عباسی کی چائے اور بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جب بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے جہاں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کی سپریم کورٹ آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے جس کے بعد سپریم کورٹ سے خصوصی سیکیورٹی اہلکار بھی چلے گئے۔ سپریم کورٹ آمد پر چیف جسٹس نے ججز گیٹ پر خود وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران ججز بلاک کی جانب جانے والے راستے بلاک کردیے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔
0