امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے لیے نامزد علی جہانگیر صدیقی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں علی جہانگیر صدیقی پر 40 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احمد ہمایوں شیخ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
علی جہانگیر صدیقی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ
