چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع Posted on September 24, 2021 by چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا کوئی آرڈیننس تیار نہیں: فروغ نسیم وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تا حال تیار نہیں کیا گیا۔ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیرِ اعظم عمران خان کی صوابدید ہے۔ فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سارے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، وہ جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پربھی غور کریں گے۔ فروغ نسیم نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے معاملہ 4 سے 5 مرتبہ زیرِ بحث آیا ہے۔ وفاقی وزیرِ قانون کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت کا معاملہ واضح ہو جائے گا۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے ، وزیر اعظم November 7, 2021 0 دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے ، وزیر اعظم وزیر اعظم عمران خان نے […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی ویڈیو گیلری حماس نے جیت کا اعلان کر دیا، غزہ میں جشن منایا گیا۔ May 21, 2021 0 اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کر دیا، غزہ میں جشن منایا گیا۔ غزہ 11 دن حملے اور […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کاروبار مقامی خبریں ویڈیو گیلری شوکت ترین کا معاشی تجزیہ غلط، کابینہ میں بات کرینگے، اسدعمر April 18, 2021 0 میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کابینہ میں کس کو وزیر لگانا ہے کس کو نہیں لگانا یہ وزیراعظم […]