عمران خان کو ٹوئٹر پر مبارکباد کیوں دی جا رہی ہے؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں، آج وہ اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے
Happy Birthday to the most handsome PM in the world 🎊#HappyBirthDayPMIK pic.twitter.com/iwzHyXkBcO
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) October 4, 2021
وزیر اعظم کی سالگرہ منانے کے لیے عمران خان کے چاہنے والے سوشل میڈیاپر انتہائی متحرک ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر کے ٹرینڈ پینل پر ٹرینڈز بھی سیٹ کر دیئے ہیں جن میں ’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے ‘ سر فہرست ہے۔
ٹرینڈز کے ذریعے کپتان کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
A journey full of dreams and a vision to implement. “Compromise for your Dream but never Compromise on your Dream” ~Imran Khan #HappyBirthdayPMIK pic.twitter.com/cMLThtwaqX
— PTI (@PTIofficial) October 4, 2021
پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔
تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور 18سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971سیریز سے کیا، ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔
You've been the source of inspiration for tens of millions of souls literally.
Lucky to be living in your times and proud to be a follower.
God bless you, for you're a great human and a magnificent leader who has always challenged injustice and tyranny.#HappyBirthdayPMIK pic.twitter.com/tk6aAZAv9w
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) October 4, 2021
کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔
عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور سال 2018 میں وہ ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے
اس سے قبل عمران خان کی تاریخ پیدائش کچھ ابہام کا شکار تھی۔ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر عمران خان کو سالگرہ کی مبارک دی گئی
Dear Prime Minister, thank you for the inspiration through your resilience. You have taught us to live a passionate life for the causes we believe in and to never give up on them. We will make you proud by always carrying the Pakistan flag high! #HappyBirthdayPMIK pic.twitter.com/humnfRvpy7
— PTI (@PTIofficial) October 4, 2021