(سمیعزنیوز) گھریلو جھگڑے سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی
Posted on by
سمیعزنیوز) گھریلو جھگڑے سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی
سمیعزنیوز) شاہدرہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ قتل کے شبہ میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔
شاہدرہ کے علاقے فیصل پارک کی 35 سالہ خاتون گلشن بی بی کو اس کا شوہر کاشف علی زخمی حالت میں ہسپتال لایا۔ خاتون کو پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ ہسپتال میں چل بسی۔
گلشن بی بی کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ نے پستول سے پہلے دو ہوائی فائر کئے اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ لڑکی کے مطابق اس کے والدین میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔
قتل کے شبہ میں پولیس نے خاتون کے شوہر کاشف علی کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سٹی رضوان طارق نے بھی تمام تر معاملہ کو مشکوک قرار دیا ہے۔
پولیس نے گلشن بی بی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے