اسلام آباد ( سمیعزنیوز) چینی کے بعد آٹے کا سنگین بحران بھی جنم لینے لگا آئندہ پیر سے اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے تھیلے کی شدید قلت کا خدشہ ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ راولپنڈی ڈویژن کی 200سے زائد فلور ملوں نے جمعرات کو اپنے ہنگامی اجلاس میں حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ 74سالہ تاریخ کی طرح اسلام آباد‘ اٹک‘ راولپنڈی‘ چکوال‘ جہلم کے فلور ملز مالکان کو جہلم‘ راولپنڈی اور اسلام آباد کے آئی جے پی سرکاری گوداموں سے1950روپے فی چالیس کلو گرام گندم کی فراہمی کا بندوبست کر لیں۔ راولپنڈی ڈویژن اور وفاقی دارالحکومت کی فلور ملوں کے مالکان نے محکمہ خوراک کے اس آرڈر کو مسترد کر دیا ہے کہ ڈیفیسٹ علاقے جہاں گندم پیدا نہیں ہوتی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سابق وائس چیئرمین شیخ کاشف شبیر نے ( سمیعزنیوز ) کو بتایا کہ ہم نے جمعرات کو ہنگامی اجلاس کر کے محکمہ خوراک کو بتا دیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور اسلام آباد کی فلور ملیں بہاولپور کے سرکاری گوداموں سے سرکاری گندم اٹھا کر نہیں لا سکتیں کیونکہ وہاں سے فی بوری خرچہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچنے پر تین سو روپے اضافی ہو گا۔ ہم تین سو روپیہ اضافی خرچہ کر کے سرکاری بیس کلو تھیلے 70اور 30کے تناسب سے تیار نہیں کریں گے