آصف زرداری کی پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کی مذمت
Posted on by
سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے آپریشن کی مذمت کی ہے
ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی ممبر نہیں تمام اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں، نیازی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔